پنجاب اسمبلی : پی ٹی آئی نے فضل الرحمن کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان مولانا فضل الرحمن کے پنجاب اسمبلی کے ایوان کے بارے تضحیک آمیز الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔

خواتین کا بل پاس ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمن مسلسل ارکان اسمبلی کے لئے توہین آمیز ریمارکس دے رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان مولانا کے بیانات کو خلاف حقائق قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہتک آمیز الفاظ پر قوم سے معافی مانگیں۔