پنجاب اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Stormy Rains

Stormy Rains

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں آندھی اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ احمد پور سیال میں بارش اور تیز ہواؤں سے نجی کالج کی دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دب کر باپ بیٹا اور نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ خانیوال میں چھت گرنے سے 3 افراد جبکہ ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے۔

وہاڑی کے مسلم ٹاؤن میں آندھی سے بجلی کا تار گھر پر گرنے سے دو خواتین جھلس گئیں۔

طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں شور کوٹ کینٹ، وہاڑی اور میاں چنوں سمیت دیگر علاقوں میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔