پنجاب میں 3 سال میں 100 ارب کا گھپلا، لاہور میں 28 ارب کی زمینوں پر قبضے ہوئے، چودھری پرویز الہیٰ

Chaudhry Pervez Elahi

Chaudhry Pervez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) چودھری پرویز الہیٰ پریس کانفرنس کے دوران پنجاب حکومت پر برس پڑے۔ سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق صرف لاہور ڈویژن میں 28 ارب روپے کی زمینوں پر قبضے کئے گئے۔

جنگلا بس منصوبے پر سالانہ 2 ارب 54 کروڑ 48 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، جو روزانہ 70 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اپر کینال منصوبہ 60 کروڑ روپے کا تھا، کام شروع ہوئے بغیر ٹھیکدار کو تمام رقم غیرقانونی طور پر ادا کر دی گئی جو بعد میں بھاگ گیا، دانش سکول منصوبے پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی۔

پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں 267 ارب 54 کروڑروپے قرضہ تھا جو اب بڑھ کر 712 ارب ہو گیا ہے۔