پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کیلئے عامر خان کے تجربے، مہارت سے استفادہ کرینگے، شہباز شریف

Amir Khan and Shahbaz Sharif

Amir Khan and Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پنجاب میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عامر خان نے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا اور ان کے تجربے اور مہارت سے پنجاب میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے بھرپور استفادہ کرے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو نکھار کر آگے لایا جائے، اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دی جائے۔