پنجاب کا بجٹ محض الفاظ کی ہیرا پھیری پر مبنی ہے : پرویز الہی

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے پنجاب کے بجٹ کو ہیرا پھیری کا بجٹ قرار دیدیا، کہتے ہیں کہ پنجاب ڈوب رہا ہے، سوشل سیکٹر کے سب فنڈز اورنج ٹرین کھائے جا رہی ہے ۔ طاہر القاری کا دھرنا کس قدر دورانیے کا ہوگا یہ بھی بتا دیا۔

مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کی نظر میں پنجاب کا بجٹ ہیرا پھیری کا بجٹ، کہتے ہیں شہباز شریف نے آٹھواں بجٹ پیش کیا مگر غلطیوں سے سیکھنے کی بجائے صوبے کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ۔ پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجا ب کنگال ہو رہا ہے، سرپلس صوبے کو چھ سو ارب سے زائد کا مقروض کر دیا۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسان پیکج نہیں دیا بلکہ کسانوں کو پیک کر دیا۔

پچھلا کسان پیکج پٹواریوں کی نظر ہوگیا اب بھی دھوکہ دیا جا رہا ہے کہ کسان پیکج کے فنڈز دیہی حلقوں کے لیگی ایم پی ایز کو سڑکوں کے لئے دیئے جائیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کی ایک بار پھر مذمت کی۔ دھرنے میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بتا دیا کہ دھرنا کتنا طویل ہوگا۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر ساری اپوزیشن متحد ہے ، پیپلز پارٹی بھی ساتھ ہے ، اپوزیشن ایک بارپھر اجلاس کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔