وزیر اعلیٰ پنجاب کی مقتول ن لیگی رہنما رانا شمشاد کے گھر آمد

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

کامونکی (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کامونکی میں قتل کیے جانے ایم پی اے رانا شمشاد کے گھر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

گوجرانوالہ میں ایم پی اے رانا شمشاد کو ان کے بیٹے اور ساتھی سمیت دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے رانا شمشاد کے گھر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمشاد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملزمان کی گرفتاری تک پہنچ چکے ہیں۔