وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چودھری نثار کی اہم ملاقات

Shahbaz Sharif, Chaudhry Nisar Meeting

Shahbaz Sharif, Chaudhry Nisar Meeting

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے

۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ہمیں مل کر اس ملک کے لئے کام کرنا ہے۔

ملک سے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور کرپشن کو ختم کر کے دم لیں گے۔