وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ ایک میٹنگ سے فارغ ہوکر گھر آئے ہی تھے کہ انہیں اچانک سینے میں بائیں جانب تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

وہ دیوار پر ہاتھ رکھ کر چل رہے تھے، ڈاکٹروں نے ان کو پیدل چل کر لائے جانے پر اظہار برہمی کیا ہے، ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ شروع کردیا ہے جس کے بعد ان کی طبیعت کے بارے میں حتمی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف خیریت سے ہیں، ان کی تھکن کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی۔

حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان کی ای سی جی کرلی گئی ہے، ڈاکٹر مزید ٹیسٹ کر رہے ہیں۔