وزیراعلیٰ پنجاب آج براستہ ترکی لندن روانہ ہونگے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب آج براستہ ترکی لندن روانہ ہونگے، شہباز شریف لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰ پنجاب خصوصی طیارے پر ترکی اور لندن کے دورے پر روانہ ہونگے، شہباز شریف ترکی میں دو روز قیام کےدوران ترک صدر طیب اردوان اور ترک وزیراعظم سےبھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعلی شہباز شریف ترکی سے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق شہباز شریف کی انجیو گرافی ہو سکتی ہے۔

شہباز شریف ترکی اور لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔