وزیراعلیٰ پنجاب اورچینی کمپنی کا قائداعظم سولر پارک منصوبے پرکام تیز کرنے پراتفاق

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چینی کمپنی نے قائداعظم سولر پارک میں 900 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

لاہور میں چینی کمپنی کے صدر یویانگ کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چینی کمپنی نے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 900 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائداعظم سولر پارک بہاول پورمیں پہلے سولر منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، 300 میگا واٹ کا سولر منصوبہ رواں برس کے آخرتک بجلی کی پیداوارشروع کردے گا۔ منصوبے کو تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، اس سلسلےمیں چینی کمپنی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔