پنجاب کے مختلف شہروں میں چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں شیخوپورہ کے تنزیل احمد کو پھانسی دے دی گئی۔ فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں خالد کو پھانسی دے دی گئی۔

بہاولپور کی سنٹرل جیل میں عبدالشکور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ وہاڑی کی ڈسٹرکٹ میں بھی قتل کے مجرم آصف اچھو کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

چاروں مجرمان کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔