پنجاب کے 2 شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

رحیم یارخان (جیوڈیسک) ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔ جس میں 2ڈاکو ہلاک اور ایس ایچ او زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے صاد ق آبار میں مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔

اُدھر ساہیوال میں عارف والا روڈ پر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں 1ڈاکو ہلاک ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او خضر حیات بھی زخمی ہوگیا۔