پنجاب کے مخلتف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) فیصل آباد میں آندھی اور بارش کے باعث ابن مریم کالونی میں گھر کی چھت گر گئی۔ جس سے بچی جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹایا۔ دوسری جانب بالائی اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شرقپور، چنیوٹ اور ملتان سمیت کئی شہروں میں بادل برس پڑے۔

گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل چھانے اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔