پنجاب کالج تلہ گنگ کا نویں جماعت کا طلباء وطالبات کا شاندار 100 % رزلٹ

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) پنجاب کالج تلہ گنگ کے طلباء و طالبات نے نویں جماعت کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ آشان احمد نے کل 505 میں سے 483 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

بوائز اور گرلز کا رزلٹ سو فیصد رہا۔کل 68 طلباء و طالبات میں سے 45 نے 400 سے زائد نمبر حاصل کئے ۔اس کے علاوہ 65طلباء و طالبات نے فرسٹ ڈویژن حاصل کیں۔

والدین اور تعلیمی حلقوں نے اس شاندار کارکردگی پر پنجاب کالج تلہ گنگ کے چیف ایگزیکٹو ملک فلک شیر اعوان ،ڈائریکٹر ملک شوکت اقبال ،پرنسپل محمد قاسم اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔