پنجاب کی ثقافت پر بننے والی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کی کاسٹ میں لیجنڈز فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ

Artists

Artists

لاہور (شوبز رپورٹر) فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کی کاسٹ میں لیجنڈز فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ۔پنجاب کی ثقافت پر بننے والی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کی کاسٹ میں لیجنڈز فنکاروں مصطفی قریشی ،غلام محی الدین ، فلمسٹار شاہد خان ،بہار بیگم ، نغمہ بیگم اور انجمن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے فلم پروڈیوسر بائو اصغر کا کہنا ہے کہ مصطفی قریشی ،غلام محی الدین ، فلمسٹار شاہد خان ،بہار بیگم، نغمہ بیگم اور انجمن کی شمولیت سے فلم کو چار چاند لگ جائیں گے اور اس فلم کے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد کا کہنا ہے کہ عید کے فوراََ بعد اس حوالے سے لیجنڈز آف پاکستان سے ملاقاتیں شروع کی جائیں گی اور ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

اس فلم میں لیجنڈز فنکاروں کی شمولیت اور ڈوبتی انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے اقدام پرسوشل اور سماجی حلقو ں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ بڑی تعداد میں لوگوں کی طرف سے بائو اصغرکا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔