پنجاب :معاملات طے پاگئے،منگل سے تمام پرائیویٹ اسکول کھولنے کا اعلان

Punjab School opened

Punjab School opened

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکول مالکان کے درمیان معاملات طےپاگئے ہیں۔ مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں اسکول کھولنے کا اعلان کردیا، حکومت کو سیکورٹی کے نام پر فیسیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود اور پرائیویٹ اسکول مالکان کے درمیان لاہور بورڈ آفس میں مذکرات بالآخرکامیاب ہوگئے، جس کا اعلان وزیر تعلیم نے خود کیا۔ ان کا کہناتھاکہ کہ پرائیویٹ اسکول مالکان کے سیکورٹی خدشات دور کردیئے ہیں۔

دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومتی اعلان اور ہدایات کے باوجود مالکان نے دس بڑے پرائیویٹ اسکول کھولنے سے انکار کر دیا تھا اور اس حوالے سے والدین کو باقاعدہ اطلاع بھی کر دی تھی۔