پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، ملتان میں 128 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی

Dengue Virus Patients

Dengue Virus Patients

ملتان (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، ملتان میں 128 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ملتان میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا ، ضلع کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں 273 مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں سے128 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا 128 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں سے 122 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ4 مریض مظفرگڑھ اور ایک ایک مریض خانیوال اور ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے شبے میں 31 مریض داخل کیے گئے جن میں سے 29 مریضوں کو مختلف وارڈز جبکہ 2کو ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔