پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 انسانی اسمگلر گرفتار

Crime Scene

Crime Scene

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اےانسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 مطلوب انسانی اسمگلرگرفتار کرلیے ۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتاریاں لاہور،گجرات اور گجرانوالہ سے کی گئیں۔

گرفتار افراد میں اشفاق ، الیاس،یونس جاوید اعظم ، سجیل ، مطلوب حسین ، بابر نعیم ،اشرف ، ناصر اسحاق ، عقیل طارق، نصیر احمد اور زوار افضل شامل ہیں ۔