پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے ضلع کونسل جناح ہال میں مشاورتی سیمینار کا انعقاد

جھنگ: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے ضلع کونسل جناح ہال میں ایک مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدکسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہونے والی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ آنے والے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے بہتر انتظامات کو بروئے کارکرمربوط حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ ،رکن صوبائی اسمبلی عون عباس،پی ڈی ایم سے اظہر حسین اورنوید احمد ،یونیسف سے گلناز جبین اور کنسلٹنٹ شمشاد قریشی کے علاوہ سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی،مقامی این جی اوز کے نمائندگان اور سیلابی علاقوں کے مکینوں نے شرکت کی۔

ڈی سی او نادر چٹھہ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئندہ مون سون موسم میں سیلابی صورتحال پر گہری نظر رکھی جائیگی اور سابقہ کوتاہیوں و کمزوریوں کی پیشگی کا جائزہ لیکر اس کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے سیلاب زدرہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں سے سیلاب صورتحال کے دوران درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا اور بتایا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے نیشنل ہیومنٹیرین نیٹ ورک (NHN) پالیسی تیار کی جارہی ہے جس کا مقصدناگہانی صورتحال کے دوران امدادی کاروائیوں میں مزیدبہتری لائی جائیگی ۔ اس موقع پر سرکاری محکموں کے افسران،این جی اوز اور سیلابی علاقوں کے مکینوں نے سیلاب کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور اسکے سد باب کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کی۔

Jinnah Hall District Council Consulting Seminar

Jinnah Hall District Council Consulting Seminar