پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

Educational Institutions Closed

Educational Institutions Closed

لاہور (جیوڈیسک) فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے خلاف احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بند کرنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔