پنجاب: تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Holidays

Holidays

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سرکاری سکولز 24 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جب کہ بعض نجی تعلیمی ادارے بھی 24 سے 31 دسمبر تک بند ہوں گے ، مجموعی طور پر نجی سکول تین جنوری تک بند رہیں گے۔