پنجاب میں بجلی کے بعد سی این جی بھی غائب ہو گئی

CNG

CNG

لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں سی این جی فراہم نہیں کی جائے گی۔

صبح دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک اور شام کو چار بجے سے آٹھ بجے تک سی این جی دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ سوئی ناردرن نے چند روز قبل ہی سی این جی اسٹیشنز سے بارہ لاکھ رپے کے اضافی زر ضمانت اضافی جمع کئے تھے۔

لیکن پہلے روزے پر ہی گیس کی طلب بڑھنے سے سی این جی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔