پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح ماہ مئی میں بھی مثالی رہی

Rana Ijaz Ahmad

Rana Ijaz Ahmad

شیخو پورہ (دانیال منصور سے) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح ماہ مئی میں بھی مثالی رہی۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ کو مجموعی طور پر 16366 فون کالز موصول ہوئیںجن میں سے 1859 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 662 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 868 میڈیکل ایمرجنسی، 67 آگ لگنے کے واقعات، 76کرائم کیس، 08 ڈوبنے کے واقعات ، 01 عمارتیں گرنے کے واقعات اور 177 متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں۔

ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 1912 لوگوں کو ریسکیو کیااور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1660 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع شیخوپورہ سے کل726 مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال شیخوپورہ سے 456، چلڈرن اینڈمدر کمپلیکس سے90 ، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مریدکے سے 180 مریضوں کولاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کئے گئے ۔اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیر رانا اعجاز احمد نے یقین دہانی کروائی کہ ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے اسی سلسلے میں عوا می فلاح کے لئے کام جاری رکھے جائیں گے۔