پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال، شہباز شریف کی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ اور مختلف ڈویژنوں میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات سے پیشگی معلومات لے کر انتظامات کئے جائیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے بند اور پشتوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ روزانہ باقاعدگی سے میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ لے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاری سے بچنے کے لئے متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمیان موثر کوآرڈیشن انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بند اور پشتوں کی مرمت کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے۔