پنجاب میں عالمی سطح پر ہونے والی پولیو ویکسین کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل

Polio Vaccine

Polio Vaccine

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں عالمی سطح پر ہونے والی پولیو کی ویکسین کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 25 اپریل کے بعد عالمی ہدایات کے مطابق پاکستان سے بھی ٹرائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین (تین اقسام کے وائرس کے خلاف) کا سٹاک ختم کر دیا جاے گا۔

اس کی جگہ بائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین (bOPV) ، 2 اقسام کے وائرس کے خلاف ویکسین ہر جگہ استعمال کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ڈا ئریکٹر توسیعی پرگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر منیر احمد کی سربراہی میں گزشتہ روز حکومتی ماہرین اورعالمی ادارہ صحت، یو نیسف اور بین الاقوامی اداروں کے تیکنیکی ماہرین کا اجلاس منعقد ہوا۔