جھنگ کی خبریں 2/12/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی مرمت و بحالی اور بعض قبرستانوں کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے 208 سکیموں پر 37 کروڑ 4 لاکھ 52 ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جائینگے۔یہ بات ڈی سی اوغازی امان اللہ نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوںنے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے سلسلہ میں محکمانہ کاروائی تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں کی تعمیرو دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی معیار پر گہری نظر رکھی جائے اور تمام تر فنڈزکے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے خبردار کیا کہ ناقص اور نقشہ کے برخلاف تعمیر کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسربلڈنگز جمشید خان نے ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ 28کروڑ 2لاکھ82ہزار روپے کے فنڈ سے ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتوں ، کلاس رومز، چار دیواری، گیٹ اورگیٹ پلرکی تعمیرو مرمت کی 132سکیموں پرکام مکمل کیا جائیگا۔اسی طرح ضلع بھرکے مختلف تعلیمی اداروں میں سہولیات کی دستیابی کیلئے 75سکیموں پر عمل درآمد کیلئے 8کروڑ52لاکھ20ہزار روپے خرچ کئے جائینگے۔انہوںنے بتایا کہ تحصیل احمد پور سیال کے دین پناہ موضع سمندوآنہ کے قبرستان کی چار دیواری ، گیٹ اور گیٹ پلر کی بہتری کیلئے 49لاکھ50ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ان سکیموں پر عمل درآمد کیلئے ٹینڈرنگ سمیت تمام تر ضروری کاروائی تیزی سے مکمل کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضمنی انتخاب میں ریسکیو کی کارکردگی مثالی رہی
گزشتہ روز ہونے ضمنی انتخاب میں ریسکیو 1122کی کارکردگی مثالی رہی یہ بات انچارج علی حسنین نے مٰیڈ یاد کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے روز ریسکیو کی جانب سے تیر ہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ریسکیو کے 26اہلکار وں نے ڈیو ٹی کے فرائض انجام دئے جبکہ 30اہلکار ریزور فور س کے طور پر موجود رہے اس کے علاوہ ریسکیو نے روزمرہ کے فرائض بھی سر انجام دئے گزشتہ روز ریسکیو کی جانب سے کل 75ایمرجنسیز کو ڈیل کیا گیا انہوں کہا کہ ریسکیو ہر وقت عوام کی خد مت کے لئے تیار ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیڈماسٹرز اور اساتذہ نہیں بلکہ سیکرٹری ایجوکیشن ڈراپ آؤٹ کا ذمہ دار ہے۔ صوفی رمضان انقلابی
انتقامی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں ، 10دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا۔
(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہا ہے کہ ہیڈماسٹرز نہیں بلکہ سیکرٹری ایجوکیشن کی غلط پالیسیاں 9thکلاس سے بچوں کے ڈراپ آؤٹ کے ذمہ دار ہیں۔ PECامتحان میں 60% معروضی ہے جبکہ 9thسے 80% انشائیہ آجاتا ہے ، PECامتحان کی خامیوں کی وجہ سے بچے 9thمیں آتو جاتے ہیں لیکن انشائیہ کیلئے تیار نہیں ہوتے ،جبکہ وہی ٹیچر10thکلاس میں 70%سے زائد رزلٹ دے رہے ہیں ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ دسویں کلاس میں رزلٹ بہتر ہوتا ہے جبکہ 9th میں امتحانات میں یکدم انشائیہ کی وجہ سے بچوں کے رزلٹ پراثر پڑتا ہے اور فیل یا کم نمبر والے بچوں کے والدین بچوں کو سکول سے ہٹا کر مزدوری پر لگادیتے ہیں کیونکہ غربت اتنی ہے کہ والدین مزید رسک نہیں لے سکتے ۔ غلط پالیسیوں کا ذمہ دار اساتذہ اور ہیڈماسٹرز کو قرار دینا ظالمانہ اقدام ہے ، سیکرٹری ایجوکیشن کا تعلیم سے دور تک تعلق نہیں ان کے اپنے پرائیویٹ سکولز ہیں اور یہ تمام سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جن کے پیچھے ان کا اپنا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کا معیار گر رہا ہے ، ستاسٹھ لاکھ بچے جو 5تا9سال کے ہیں غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرتے ۔ یہ ملک 2200کھرب کا مقروض ہے ، اگر یہ رقم تعلیم اور صحت پر خرچ ہوتی تو آج ہمارا لٹریسی ریٹ 100%ہوتا۔ دنیا میں کوئی ایسی قوم نہیں جن کا لٹریسی ریٹ 100%ہو اور وہ زوال پذیر ہو۔ حکومت کی غلط پالیسیوں سے نظام تعلیم تباہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتقامی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں ، 10دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے اساتذہ دما دم مست قلندر کریں گے۔