پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کے آئی ٹی سے متعلق تمام پروجیکٹ روک دئیے

Lahore Police IT Project

Lahore Police IT Project

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ستائیس فروری کو پنجاب حکومت کی لا اینڈ آرڈ کے حوالے سے مٹینگ ہوئی جس میں وزیرا علٰی پنجاب محمد شہباز شریف کو لاہور پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس بارے بتایا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ یہ پراجیکٹس پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹس سے متصادم ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور پولیس کے تمام آئی ی پراجیکٹس کو روک دیا جائے جس کا لاہور پولیس کو مراسلہ بھیجوا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق پراجیکٹس پر سیف سٹی پراجیکٹ میں کافی کام کیا جا چکا ہے۔

یوں پولیس کے پراجیکٹس وقت ، صلاحیت اور وسائل کے ضیاع کا باعث بنیں گے لہذا انہیں روک دیا جائے۔ لاہور پولیس نے جاری تمام آئی ٹی منصوبوں کو روک دیا جن میں مانیٹرنگ رومز، آپریشنز رومز سمیت دیگر منصوبے شامل تھے۔