پنجاب حکومت معذور افراد کی خدمت کارڈ کے ذریعے مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر ومسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حافظ محمد طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت معذور افراد کی خدمت کارڈ کے ذریعے مشکلات اور مشکلات کم کرنے کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے۔ ان سے سپیشل افراد کو معاشرہ کا بوجھ سمجھنے کا تصور ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

معذور افراد کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ان کو زندگی کی دھڑ میں شامل کرنے انکے مالی مسائل حل کرنے اور ان کو احساس تحفظ دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منصوبہ شروع کیا یہ ان سپیشل افراد کیلئے خوشیوں کی نوید ثابت ہو گا۔

ہر ماہ 1200 روپے کی امداد جو کہ تین ماہ بعد اکٹھی رقم چھتیس سو روپے ان کو ملیں گے ان میں بتدریج اضافہ بھی کیا جائیگا۔ خدمت کارڈ کا اجراء شفافیت’ میرٹ اور خدمت کی بہترین مثال ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معذوروں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت کے خدمت کارڈ پروگرام سے پسماندگی اور بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔