پنجاب حکومت کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حقائق منظر عام پر لانے کا فیصلہ

Model Town Incident

Model Town Incident

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کی آج پاکستان آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کے خدشے کے پیش نظر خود پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک پہلو کو عوام کے سامنے لائے گی۔

جبکہ طاہر القادری کی آمد اور دھرنے کے حوالے سے کیا معاملات طے پائے یہ بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔