مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/09/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ممبران کا صحافیوں کے ہمراہ عارف میموریل ہسپتال پر اچانک معائنہ، صفائی اور ہسپتال کے بہترین انتظامات پر میڈیکل ڈریکٹرانور جمال صمدانی کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی و دیگر صحافیوں کے ہمراہ عارف میموریل ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور ڈینگی اور صفائی کے بہترین انتظامات کو سراہا گیا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی تین رکنی ٹیم نے آپریشن تھیٹر کے انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے بچائواور صفائی کے بہترین انتظامات کے حوالے سے عارف میموریل ہسپتال کا شمار لاہور کے چند بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے، جن کے انتظامات تسلی بخش ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور پریس کلب مصطفی آباد کی ٹیم نے بہترین انتظامات کرنے پر میڈیکل ڈریکٹر انور جمال صمدانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کراچی میں سنیئر صحافی آفتاب عالم کے قتل پر پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے مرکزی صدر کا ٹیلی فوننگ خطاب، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کا مذمتی اجلاس صدر پریس کلب مصطفی آباد و آرگنائزر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںمحمد عمران سلفی نے کراچی کے سنیئر صحافی آفتاب عالم کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کے قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت کوئی بھی خاطر خواں انتظامات نہیں کر رہی جو قابل افسوس و قابل مذمت ہیں، جس پر ملک بھر کی صحافی برادری سراپہ احتجاج ہے، اس موقع پر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے ٹیلی فوننگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آفتاب عالم کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے بصورت دیگر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) اپنے احتجاج کو ملک بھر میں پھیلا دے گی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھے گی،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئے روز صحافیوں کے قتل ، تشدد، اغواء اور جھوٹھے مقدمات کا سلسلہ نا قابل برداشت ہو چکا ہے، حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمد عمران سلفی پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) پنجاب کا آ رگنائز منتخب، تنظیم کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، محمد عمران سلفی کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کوپاکستان بھر کے صحافیوں کے حقوق کی علمدار تنظیم”پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)” پنجاب کا آرگنائز بنا دیا گیا، مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، محمد عمران سلفی کے پاس اسے سے قبل پنجاب کے نائب صدر کی ذمہ داریاں تھے جسے بہترین کارگردگی کی بنا کر تبدیل کر دیا گیا، اس موقع پر نو منتخب آرگنائز پنجاب محمد عمران سلفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور پنجاب بھر میں صحافیوں کی تنظیم سازی کو تیز کر دیا جائے گا ، ہم پنجاب بھر کے پریس کلبز کے دورہ کریں گے اور صحافی تنظیموں کا ”پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)” میں شامل کرکے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، ”پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب)” میں سنیئر صحافیوں، چیف ایڈیٹرز، اور اینکرز کی بڑی تعداد موجود ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126