پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی چور بازاری کا حل ڈھونڈ لیا

Center of Excellence

Center of Excellence

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی چور بازاری کا حل ڈھونڈتے ہوئے 13 سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں 13 سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سینٹر آف ایکسیلینس لاہورکے سرکاری اسکولوں میں قائمکئے جائیں گے، سرکاری اسکولوں میں قائم ان سینٹر آف ایکسیلینس اور نجی تعلیمی اداروں کے معیار میں کوئی فرق نہیں ہوگا اور ان مراکز میں فیسیں بھی سرکاری اسکول کے مساوی ہوں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سینٹر آف ایکسیلینس میں مختلف مضامین کے ماہر، ماہرین نفسیات ، لائبریریاں اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات میسر کی جائیں گی۔