پنجاب میں نئے وزراء کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کابینہ میں 11 نئے وزراء شامل کئے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت کے احکامات جاری کر دئیے۔ ان وزراء میں جہانگیر خان زادہ ، نغمہ مشتاق ، امانت اللہ خان شادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علائو الدین، محمد منشاء اللہ بٹ، مہر اعجاز احمد اچلانہ، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھابھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اور رانا محمد اصغر کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن عامہ کی فضا یقینی بنانے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا یہ اسی وقت ممکن ہے جب پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے فرض کی ادائیگی موثر انداز سے کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔