پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، قانون میں بڑا ابہام سامنے آ گیا

Municipal Elections

Municipal Elections

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ابہام ہے صوبے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں گے یا غیر جماعتی اس حوالے سے قانون میں کچھ درج نہیں۔

الیکشن کمیشن نے قانونی ابہام دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم کر کے وضاحت کی جائے۔

بیس ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے یا پھر غیر جماعتی الیکشن کرائے جائیں گے۔