پنجاب اپوزیشن نے حکومتی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کر دیا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاںمحمود الرشید نے کہا کہ پارلیمانی دو سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن حکومتی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ بے گناہ مارے گئے حکمران جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کلین چٹ نہ سمجھیں عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ صوبے کا ہر طبقہ سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے۔

گڈگورننس کے دعوے صرف زبانی دعوے ہیں یہ مغلیہ دور نہیں ہے وزیر اعلی اسمبلی میں آ کر اپنی حکومتی ترجیحات کی وضاحت کریں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہر برس پنجاب پولیس پر 80ارب روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن جرائم کی شرح روز بڑھ رہی ہے۔

جبکہ دو برس میں صوبے پر قرض کی رقم 450 ارب سے بڑھ کر 580 ارب روپے ہو چکی ہے ۔ حکومت کی کارکردگی سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔