پنجاب: دہشت گردی میں ملوث 13 مدرسوں سے 43 مشتبہ افراد گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مدرسوں کی مانیٹرنگ کے عمل میں صوبہ بھر سے 13 ایسے اداروں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

جن کے بارے میں اداروں کے پاس معلومات تھیں کہ یہاں انتہا پسندانہ نظریات کی تبلیغ کے ساتھ باقاعدہ دہشت گردی کیلئے تربیت اور ٹارگٹ سونپے جاتے ہیں۔ جس پر باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مصدقہ ثبوت سامنے آنے پر 13 مدرسوں سے 43 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

جن میں ان اداروں کے مہتمم، ذمہ داران اور کارکن شامل ہیں۔ گرفتارشدگان کو مزید تحقیقات کیلئے تحقیقاتی اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔