پنجاب پولیس میں بوگس بھرتیاں، سپریم کورٹ آئی جی پر برہم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب پولیس میں بوگس بھرتیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب پر شدید اظہار برہمی کیا، آئی جی نے عدالت سے پندرہ روز کی مہلت مانگ لی۔

پنجاب پولیس میں بوگس بھرتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے آئی جی کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، آئی جی نے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا تھاکہ بوگس بھرتیوں پر سینئر افسران کے خلاف کارروائی کی۔

اس پر جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ کسی اعلیٰ افسر کے خلاف کارروائی کا نہیں سنا، لگتا ہے کہ آپ پیٹی بھائیوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ آپ غیر تسلی بخش رپورٹ کیساتھ عدالت آ گئے ہیں، آپ سے کچھ نہیں ہوتا تو معاملہ نیب کو بھجوا دیتے ہیں۔