پنجاب پولیس کے او ایس ڈی بنائے گئے افسروں کا شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

Punjab Police

Punjab Police

لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے آوٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے پنجاب پولیس کے 85 افسران کو او ایس ڈی بنایا تو محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔

متاثرہ افسران میں تشویش کی لہر ڈور گئی اور انہوں نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ افسران کا کہنا ہے کہ آوٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ آئی جی پنجاب نے او ایس ڈی بنا کر ان کی حق تلفی کی۔

متاثرہ افسران پر مشتمل پانچ رکنی وفد آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے سینٹرل پولیس آفس پہنچا جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دلائل دئیے ۔ دلائل کے مطابق متاثرہ افسران نے معاملے کے حل کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے ملنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے معاملے پر متاثرہ افسران کا مشاورتی اجلاس 29 جون کو شاہی قلعہ میں ہو گا۔ مشاورتی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔