پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کا منگل اور بدھ کو ہڑتال کا اعلان,

Punjab private School

Punjab private School

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کی 2 تنظیموں نے تعلیمی بل کے خلاف منگل اور بدھ کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا،تیسری تنظیم نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

پنجاب اسمبلی نےگزشتہ ہفتے نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی بل کی منظوری دی تھی،پاکستان ایجوکیشن کونسل اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگل اور بدھ کے روزاسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جائودانی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی بل کے خلاف ہیں،تاہم اسکولز کو بند نہیں کریں گے۔

پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز بل میں نئے اور پرانے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد تک اضافے کی اجازت لینا لازم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر بیس ہزار سے چالیس لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔