پنجاب: بیمار مرغیوں کی فروخت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Sick Chickens

Sick Chickens

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائر کی جس میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروحت ہو رہی ہے اور اس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیا جائے۔