پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ راجہ شاہد انور

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے راہنما وایڈ منسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون قاتل لیگ بن چکی ہے پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں قاتل لیگ آزادکشمیر میں لاٹھی اور گولی کی آڑ میں انتخابات پر اثر انداز ہو کر دھا ند لی اور جعل سازی کے ذریعے اقتدا ر حا صل کر نا چا ہتی ہے پیپلز پا رٹی اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کے جیا لے قاتل لیگ کی کسی سازش کو کا میا ب نہیں ہو نے دینگے جا نوں کی قر با نیاں دینا پیپلز پا رٹی کا طر ہ امتیاز ہے جمہو ریت اور عوامی حقوق کیلئے پیپلز پا رٹی کے قا ئد ین اور کارکنوں کی قر با نیاں کی ایک لازوال داستان ہے جس کو تا ریخ میں ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھا جا ئیگا۔

ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے اپنے آفس میں مختلف عوامی وفود اور میڈ یا نما ئند گا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ نکیال میں پیپلز پا رٹی کے کا رکن چو ہدری منشی خا ن کا قتل دراصل وفاقی وزرا ء کی اشتعا ل انگیز تقر یروں کا نتیجہ ہے وفاقی وزرا ء نے اپنے غیر پا رلیما نی اور نا زیبا زبا ن استعما ل کر کے آزادکشمیر کے پر امن سیاسی ما حو ل کو پر تشدد بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ قاتل لیگ اور وفاقی وزرا ء آزادکشمیر کو طا قت کے زور پرفتح کر نے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں آزادکشمیر کو ئی صوبہ پنجا ب نہیں جہاں قاتل لیگ 14انسا نوں کو قتل کر کے بچ جا ئے گی آزادکشمیر میں پیپلز پا رٹی کے کا رکن کے قتل کا حساب قا تل لیگ کو دینے ہو گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جیا لوں کے صبر کا امتحا ن نہ لے اگر منشی خان کے قتل کا انصاف نہ ہوا تو پھر آزادکشمیر بھر میں دمادم مست قلندر ہو گا۔۔