پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو ہلاک

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے فقیر والی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد کے قریب بھی پولیس مقابلہ ہوا۔

جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سندھ کے ضلع نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں بائی پاس کے قریب ہونے والے مبینہ مقابلے میں پولیس میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت محبوب سومرو کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ہلاک ڈاکو گاڑیاں چھیننے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔