پنجاب اور سندھ بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

Rangers

Rangers

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی بھی شروع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن نے پاک فوج کو کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غور کیا۔

اگلے چند دنوں میں وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے رابطے کر کے سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی بھی شروع کر دی ہے، یہ عمل کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔