پنجاب اور سندھ میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات ملتوی

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز، یونین کونسلز، یونین، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹیوں کے آٹھ سے چودہ فروری کے دوران ہونے والے انتخابات ملتوی کیئے گئے ہیں۔

الیکشن کے مطابق انتخابات کے طریقہ کار کا معاملہ عدالت میں ہے اور طریقہ کار پر ابہام پایا جاتا ہے۔ جس کے باعث قانونی پیچدگیاں دور ہونے اور عدالتی فیصلے تک انتخابات ملتوی کیئے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا تھا مگر صوبے یہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانا چاہتے تھے۔