پنجاب میں سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، حاجی بشارت

Haji Basharat Rahmani

Haji Basharat Rahmani

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب چئیرمین حاجی بشارت رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز کاہنہ ہائی سکول کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہحکومت پنجاب نے ہمیشہ صحت اور تعلیم کو اہمیت دی ہے، پنجاب کی ان دونوں شعبوں میں کارکردگی مثالی ہے ، پنجاب بجٹ میں تعلیم اور صحت کو انتہائی اہمیت دی گئی ہے ،حاجی بشارت نے کہاکہ صحت اور تعلیم انسا ن کی بنیادی ضرورتیں ہیں ، حکومت پنجاب نے صحت اور تعلیم کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کے لئے بجٹ میںبڑی رقم رکھی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں پرچی کی فیس ایک روپے مقرر کی گئی تھی جو اب یہ بھی ختم کردی گئی ہے ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کو موقع دے کر ترقی کی منازل حاصل کی جاسکتی ہیں، ملک وقوم کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیںاور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے رہنمائی کر کے ان کو ہنرمند بنانا ہے۔

ہمیں قائد اور اقبال کے افکارپر عمل کرتے ہوئے اپنی نوجوان نسل کی تربیت اور آبیاری کرنی ہے ۔تعلیم ، صحت، دفاع اور معاشی ترقی پر سیاست کرنے کی بجائے متحد ہو کر کاوشیں کرنا ہوںگی اور نوجوانوں کیلئے روزگا ر کے مواقع پیدا کرنا ہیںاورہمیں اہم شعبوں میں اختلافات کو ختم کرنا ہوگاتاکہ پاکستان آگے بڑھے،ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں کیونکہ آج دنیا تعلیم پر مبنی معیشت پر انحصار کرتی ہے۔تعلیم کے فروغ کے بغیر قائد کا ویژن شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ جب تک ہم نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ نہیں کریں گے، ملک آگے نہیں بڑھے گا۔اس موقع پر جنرل کونسلرز سجاد عرفان ذولفقار اور دیگر ہمراہ تھے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367