پنجاب بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

Children in Schools

Children in Schools

لاہور (جیوڈیسک) ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، لاہور کے اسکولوں میں بچوں کی تعداد معمول سے کم رہی۔

گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے بعد بچے آج سکول جانے کے لیے کافی پرجوش نظر آئے ۔ جشن آزادی منا کر بچے وطن کی تعمیر کا جذبہ لیے بستے سنبھالے اسکول گئے ۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے چھٹیوں میں خوب ادھم مچایا لیکن اب صرف پڑھائی پر توجہ دینا ہو گی ۔ تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کو پہلے سے بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ۔

دوسری طرف بلوچستان مین جشن آزادی کی تقریبات کے باعث صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل ہے ۔

صوبائی وزیر تعلیم رحیم زیاتوال نے گزشتہ روز جشن آزادی کی تقریبات کے باعث صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جس کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور مشنری اسکولز بھی بند ہیں جبکہ نجی تعلیمی ادارے کھولے ہیں اور سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول کے مطابق ہے۔