پنجاب یونیورسٹی ڈوئل ڈگری کی اجازت، مختلف ڈگریوں کے امتحانات ایک ساتھ

Lahore

Lahore

لاہور (20جون2016ئ) پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی قدیم درسگاہوں میں سے ایک ہے جہاں 70سے زائد شعبہ جات ہیں اور تیس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس قدیم یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے طلبہ و طالبات کو ڈوئل ڈگری کی اجازت تھی جو پچھلے کچھ عرصہ بند رہنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ایک سال قبل پھر ڈوئل ڈگری سے پابندی ختم کردی گئی۔

ڈوئل ڈگری پروگرام میں بہت سی تعداد ایل ۔ایل۔بی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات کی ہے جنہوں نے ایل۔ایل۔بی کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیپارٹمنٹ میں بھی ڈگری شروع کر رکھی ہے لیکن اس سال یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ایل۔ایل۔بی اور ایم۔اے ایم۔ایس۔سی پارٹ دوئم کے امتحانات کا شیڈول ایک ہی وقت پر رکھا گیا ہے جس کی وج سے طلبہ وطالبات کو ایل۔ایل۔بی یا ایم۔اے میں سے کسی ایک کے امتحانات کو چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں

جو کہ طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم ہے اس پر طلبہ و طالبات نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ایل۔ایل۔بی کے امتحانات کو مزید آگے کریں ورنہ طلبہ و طالبات کو اپنا حق لینے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا پڑے گا اس موقع پر نا ظم جامعہ اسامہ نصیر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ طلبہ و طالبات کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوے ایل۔ایل ۔بی کے امتحانات کا شیڈول دوبارہ سے جاری کرے اگر ایسا نا ہوا تو طلبہ کو مجبورااپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔