پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراحتمام نئے طلبہ پارٹیز جاری

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوے طلبہ وطالبات کے لیے مختلف قسم کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کاانعقاد کرتی رہتی ہے کھیلوں کامیدان ہو یا تقریری مقابلہ جات،ٹیلنٹ گالہ ہو یا بُک فیئر اسی طرح سے اسلامی جمعیت طلبہ نئے آنے والے طلبہ کی حوصلہ افضائی کے لیے ہر ہاسٹل اور ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر ویلکم پارٹی کا انعقاد کرتی ہے۔

جس کا تسلسل شروع ہو چکا ہے اسلامک سنٹر ،ہاسٹل نمبر 14 اور 18 میں نئے آنے والے طلبہ کو عظیم وشان ڈنر کی صورت میں ویلکم دیا گیا جہاں پر ناظم جا معہ اسلامی جمعیت طلبہ اسامہ نصیر نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کی ہر شعبہ ہائے زندگی میں معاونت اور رہنمائی کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے اور طلبہ کی ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے بعدازاں سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ اسامہ اعجاز نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے۔

ریسیڈنٹل آفیسرکی نئی تعیناتی کے بعد سے چوری و ڈکیٹی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ایک سوالیہ نشان ہے مزید براں گزشتہ ہفتے موٹربائیک چوری کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کے مابین ہونے والے مزاکرات ریسیڈنٹل آفیسر اور ان کی ٹیم کی ناآہلی کی وجہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ما سوائے جگہ جگہ پلے کارڈز آویزاں کرنے کے جن پر تحریریں لکھ دی گئی ہیں کہ کسی قسم کی چوری کی ذمہ دار انتظامیہ نہ ہو گی۔

PU Islami Jamiat Talaba New Students Parties

PU Islami Jamiat Talaba New Students Parties

PU Islami Jamiat Talaba New Students Parties

PU Islami Jamiat Talaba New Students Parties