پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلبہ کا بیک وقت تمام ڈگریوں کے امتحانی شیڈول کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Punjab University Law College

Punjab University Law College

لاہور : پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلبہ نے پریس کلب لاہور کے سامنے امتحانات کا شیڈول ایک ساتھ جاری کرنے کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا طلبہ کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی دوہری ڈگری کے ساتھ دہرا معیار اپنا کر طلبہ و طالبات کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔

ڈوئل ڈگری کی اجاز ت دینے کے بعد تمام ڈگریوں کے امتحانات ایک ساتھ رکھ دینا طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم ہے طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ ایل۔ایل۔بی اور ایم۔اےایم۔ایس ۔سی پارٹ دوئم کے امتحانات ایک ساتھ طلبہ کے لیے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں اس صورت حال سے چھٹکارے کے لیے انتظامیہ اور وائس چانسلر کو درخواست بھی دی جس پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل۔ایل ۔بی کے امتحانات کا شیڈول دوبارہ سے جاری کیا جائے تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال برباد ہونے سے بچ جائے۔