پنجابی فلموں میں کام کرنے سے خوفزدہ نہیں : فواد خان

 Fawad Khan

Fawad Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی ماڈل و فلمسٹار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقع ملے گا تو ضرور کام کروں گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں فلمسٹار فواد خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقع ملا تو ضرورکام کروں گا کیونکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسٹری اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے۔