پاک ارکان فائونڈیشن کے زیر اہتمام لانڈھی میں رمضان پیکج کی تقسیم

Ramadan Package Distribute

Ramadan Package Distribute

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک ارکان فائونڈیشن کے زیر اہتمام لانڈھی میں رمضان پیکج کی تقسیم کے حوالے سے تقریب میں سینکڑوں مستحقین میں روز مرہ کے استعمال کے لئے راشن تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں فائونڈیشن کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا نور الامین ریحان نے مستحقین میں راشن تقسیم کئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاک ارکان فائونڈیشن کے تحت غرباء اور مستحقین کی روز مرہ امداد کے علاوہ طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مخیر حضرات کے تعاون سے اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا ادا رہ ایک مثالی ادارہ ہے جو سال بھر خصوصاً رمضان المبارک کے دوران غربا اور مساکین کی عید کی خوشیاں دو بالا کرنے کے لئے ان میں رمضان پیکج اور عید گفٹ کی تقسیم کو یقینی بنا تی آرہی ہے ہر سال کی طرح اس سال میں ارکان فائونڈیشن کے تحت غریب بستیوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

تقریب سے میں ارکان فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری محمد یونس الہاشمی نے کہاکہ مستحقین کی داد رسی بھی عبادت سے کم نہیں الحمد اللہ ہمارا فائونڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ان کے مالی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔